بھٹکل:2؍ڈسمبر (ایس او نیوز) مرڈیشور کے ایک شخص اچانک لاپتہ ہوجانے سے گھروالوں نے کافی تلاش کے بعد بالاخر پولس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بینگرے بنگار مکی کا رہنے والے شنکر گنپتی دیواڑیگا (41) نومبر 29 کی صبح قریب آٹھ بجے گھر سے نکلا تھا، پھر واپس گھر نہیں ہوٹا۔
بتایا گیا ہے کہ شنکر گوا میں سمینٹ کا کام کرتا تھا، دیوالی تہوار کی مناسبت سے گھر لوٹا تھا۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق شنکر جب گھر سے نکلا تھا تو تن پر نیلی چڈی اور سیاہ سفید پرمشتمل لکیروں والا ٹی شرٹ پہنا تھا۔ معاملے کو لے کر اس کی بیوی مادیوی دیواڑیگا نے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
گھروالوں نے اپیل کی ہے کہ متعلقہ فرد کے متعلق کسی کو کچھ جانکاری ہو تو مرڈیشور پولس تھانے کو اطلاع دیں۔